نجکاری کے عمل کو شفاف بنانا ترجیح،دیگر جماعتوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے،عبدالعلیم خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ پارلیمانی وفد نے ان کے دفتر میں آ کر ملاقات کی، نوید قمر،شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے،وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ اراکین کو مختلف منصوبوں کے نجکاری کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے منصوبے ملکی معیشت پر بوجھ ہیں۔عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت مستقل بنیادوں پر دیوالیہ منصوبوں کابو جھ برداشت نہیں کر سکتی اور ہمیں ان منصوبوں کو جلد از جلد نجی شعبے کے حوالے کرنا ہے۔وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام منصوبوں کی شفاف نجکاری کو یقینی بنا رہے ہیں اور نجکاری کے اس عمل کو میڈیا کے ذریعے سب کے سامنے رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی اور سیاسی جماعت کونجکاری کے حوالے سے آگاہی چاہیے تو وہ انہیں بھی خوش آمدید کہیں گے،پارلیمنٹ اراکین کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے اور سوالات کے جوابات دینے کے لیے تیار ہیں،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجکاری پر پیپلز پارٹی کی طرح دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی آگاہی سیشن ہو سکتا ہے تا کہ ان کے تحفظات دور کیے جا سکیں،وفاقی وزیر نے پارلیمانی وفد سے ملاقاتوں کو خوش آئیندقرار دیا جس سے صورتحال کو واضح کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ