ایرانی بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے سے پاکستان کو خطرہ، خواجہ آصف

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین توڑنے پرچاروں فوجی آمروں کا احتساب ہونا چاہئے،ایران کے اپنی بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے سے پاکستان کو خطرہ ہے.

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ جس نے بھی غلط کیا چاہے وہ میرا والد کیوں نہ ہو اسے سزا ملنی چاہئے،قوم کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں گے تو سب سے بڑا فائدہ اسٹیبلشمنٹ کا ہوگا، عمر ایوب ڈیموکریٹ ہے انہیں دادا کے گناہوں کے طعنے کیوں دیتے ہیں

نو مئی کے ساتھ آٹھ فروری پر بھی جیوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، آٹھ فروری کا الیکشن چوری کر کے آئین پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی مداخلت اور آئین توڑنے کا دروازہ ایوب خان نے کھولا تھا سب سے پہلے آرٹیکل چھ اس پر لگانا چاہئے

ایوب خان حکومت ایک اور فوجی آمر کے حوالے کرکے گیا تاکہ مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرنے کا اس کا پروگرام مکمل ہو، میں نے اپنے والد کے جنرل ضیاء الحق سے تعلق پر چار دفعہ معذرت کی ہے، عمر ایوب بھی اپنے دادا ایوب خان سے متعلق پر معذرت کریں، عمر ایوب کے والد کو نواز شریف نے اسپیکر اور اپوزیشن بنایا تھا

عمر ایوب چار پارٹیوں کے ٹکٹ پر الیکشن لڑچکے ہیں یہ پروگریسو کہاں سے ہوگئے،ہم نے مشرف سے کالی پٹیاں باندھ کر حلف لیا تو اسی حکومت نے مشرف کو فارغ بھی کیا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کے اپنی بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے سے پاکستان کو خطرہ ہے، پاکستان کو گوادر سے جو فائدے ہوسکتے ہیں اس کی وجہ سے ضرور کمپرومائز ہوں گے، کراچی پورٹ میں چار ہزار ارب روپے سالانہ کی کرپشن ہے، کراچی کا یہ مافیا بھی گوادر پورٹ کو چلنے نہیں دے رہا، گوادر پورٹ کامیاب ہوجائے تو بلوچستان کی علیحدگی پسند تحریکوں کے لوگوں کو بھی روزگار ملے گا، امریکا ایران بھارت بندرگاہ معاہد ے پر خاموش رہتا اور پاک ایران گیس پائپ لائن پر پابندیاں لگاتا ہے تو یہ دوستوں والی بات نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پچھلے تین سال سے مسئلہ چل رہا ہے، انڈیا نے آزاد کشمیر میں اپنے لوگ پلانٹ کیے ہوئے ہیں، انڈیا چاہتا ہے آزاد کشمیر متنازع ہوجائے، آزاد کشمیر میں مطالبات مان لیے تھے اس کے بعد کیا ہوا، آزاد کشمیر میں چار پانچ پاور اسٹیشنز کی حفاظت کیلئے ایف سی اور پیراملٹری فورسز ہیں،وہاں سے حالات کنٹرول کرنے کیلئے انہیں بلایا گیا تھا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ