دباؤ برداشت نہ کرسکنے والا انصاف کی کرسی پر کیسے بیٹھ سکتا ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے راہنماءسینیٹرطلال چودھری نے کہا کہ ، جج خط نہیںلکھتا بلکہ نوٹس جاری کرتا ہے،عدلیہ کو تمام پریشر سے آزاد ہونا چاہیے، دباؤ برداشت نہ کرسکنے والا انصاف کی کرسی پر کیسے بیٹھ سکتا ہے،عام آدمی کوعدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا وہ کس کو خط لکھے؟ توہین عدالت پر وزیراعظم سے لے کر رکن اسمبلی تک نااہل ہوسکتا ہے مگر توہین پارلیمنٹ پر کسی جج کو پارلیمنٹ نہیں بلایا جاسکتا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماءسینیٹرطلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نان ایشو کو ایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ضلعی عدلیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لیٹر لکھا ہے، اگر کسی خط کا نوٹس ہونا چاہئے تو پہلے ضلعی عدلیہ پر ہونا چاہئے، یہ پارلیمنٹ، سیاست دانوں کی بھی ناکامی ہے، عدلیہ کو بہتر بنانے میں پارلیمان کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے تھا، آرٹیکل 62،63 پر پورا نہ اترنے والے ہی فیصلے کر رہے ہیں، ضلعی عدلیہ کا خط عام آدمی کے لئے بہت اہم ہے، عدلیہ پر کسی قسم کا پریشر نہیں ہونا چاہئے، وکلا جو پریشر ڈالتے ہیں وہ بھی پریشر ہے، عدلیہ کو تمام پریشرسے آزاد ہونا چاہیے،طلال چودھری نے مزید کہا کہ اگر ادارے اپنے نچلے اداروں میں انصاف نہیں کرتے تو پارلیمان کو سوموٹو لینا چاہئے۔مسلم لیگ ن کے راہنما ءسینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو شخص پریشر نہیں لے سکتا تو انصاف کی کرسی پر کیسے بیٹھ سکتا ہے، جج خط نہیں بلکہ نوٹس جاری کرتا ہے، ججز وزیراعظم کو پھانسی یا اقتدار سے ہٹا دیتے ہیں،انھوں نے کہا کہ عام آدمی کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا وہ کس کو خط لکھے؟ توہین عدالت پر وزیراعظم سے لے کر رکن اسمبلی تک نااہل ہوسکتا ہےمگر توہین پارلیمنٹ میں کسی جج کو پارلیمنٹ نہیں بلایا جا سکتا، نواز شریف کو تاحیات نااہل کر دیں پھر کہیں کہ غلط فیصلہ ہوا تھا، ان کو نہ پوچھیں جنھوں نے نااہل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کون ہے جس کو ججز نوٹس نہیں کرسکتے،پوری دنیا میں ایک ہی ضابطہ ہے کہ ججز اپنے فیصلوں سے پہچانے جاتے ہیں،ججز لکھ کر کہہ رہے ہیں کہ ہماری کوئی نہیں سن رہا،ضلعی عدلیہ کو پریشر اور تحفظ سے بچانے کیلئے ہائیکورٹ ہوتا ہے،آپ کو تو جزا و سزا کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، عدلیہ کو تمام پریشر سے آزاد ہونا چاہیے،پارلیمنٹ کو سوموٹو لینا چاہیے، یہ سب سے بڑا ادارہ ہے ،مظاہرعلی نقوی کو ڈس مس کیا گیا تاحال وہ اسی گھر میں رہ رہے ہیں، اعجازالاحسن نے چار لائنیں لکھیں اور اب پنشن بھی لیں گے، سزا اور جزا کا سسٹم عدلیہ کے اندر بہتر ہونا چاہئے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ