صوفی ازم ایک قوت ہے اس کے ذریعے ہم پوری دنیا تک پاکستان کا سافٹ امیج پہنچا سکتے ہیں،مقررین

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) مولانا رومی اور حضرت سلطان باھُو کی بنیادی تعلیم آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے، دنیا کو جب بھی مسائل درپیش ہوں تو وہ اپنے مفکرین کی طرف دیکھتے ہیں، پاکستان صوفیاء کی سرزمین ہے ، صوفیاء کا پیغام امن، برداشت اور بھائی چارے کا ہے، ہماری سیاست اور معاشرے میں جو چپقلش ، تلخیاں ہیں ان کا خاتمہ بھی صوفی ازم کے پیغام کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ، اگر تمام شعبہ جات مذہب ، سیاست، تحقیق ، عدلیہ ، تعلیم تحقیق اور ثقافت اگر ساتھ مل کر چلیں تو اسی میں ترقی کا راز پنہاں ہے اور پاکستان کی بقاء ہے صوفی ازم ایک قوت ہے اس کے ذریعے ہم پوری دنیا تک پاکستان کا سافٹ امیج پہنچا سکتے ہیں عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل اور انتشار کو ختم کرنے کے لئے ہمیں مولانا رومؒ اور حضرت سلطان باھوؒ و دیگر صوفیاء کی تعلیمات سے رہنمائی لینا ہو گی ، اگر ہم صوفیاء کے روحانی پیغام پر عمل پیرا ہونے سے قاصر ہیں تو ان کے سماجی پیغام کو ضرور اپنانا چاہیئے معاشرے کو صوفیاء کے پیغام کی ضرورت ہے اس مقصد کو حاصل کرنے اور اپنے ماضی سے حضرت سلطان باہو ؒاور مولانا رومیؒ جیسی شخصیات کی تعلیمات کے ذریعے وابستہ ہونا ہے اس کانفرنس کا مقصد بھی یہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو عظیم مسلم فلاسفر و دانشوروں سے متعارف کرواناہے۔سائنس،فلسفہ،مذہب اوررہرمیدان میں صوفیاءکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے “مولانا رومیؒ و حضرت سلطان باھوؒ انسان دوستی، امن و محبت اور رواداری کے پیامبر” کے عنوان سے مسلم انسٹیٹیوٹ ، یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور ادارہ برائے فروغِ قومی زبان کے تعاون سے دوروزہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں کیا ۔ مقررین میں سینیٹر مشاہد حسین سید، وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز اختر ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر سلیم مظہر جوائنٹ سیکرٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت سکندر جلال،کنٹری ڈائریکٹر یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر خلیل توقار اور چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کیا ، کانفرنس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی جامعات سے مقررین شرکت کر رہے ہیں ان کے علاوہ سفارتی حلقوں سے بھی مقررین شرکت کر رہے ہیں جن میں ، ایران ، ترکیہ ، تاجکستان، فن لینڈ ، انڈونیشیا اور آذربائیجان کے سفارت خانوں سے مقررین مولانا رومی و حضرت سلطان باھوؒ کی تعلیمات پر اظہار خیال کریں گے۔ صوفیانہ مشاعرہ ، ثقافتی و صوفیانہ موسیقی اور متصل نشستوں سمیت بارہ سیشنز کانفرنس کے شیڈول میں شامل ہیں ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس سے پہلے شرکاءِ کانفرنس قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے ہوئے ، افتتاحی سیشن و اکیڈمک سیشنز کے بعد مقررین کو لوح یاد گار پیش کی گئیں ، غیر ملکی مہمانان گرامی کے لئے مترجم کی سہولت بھی دستیاب تھی ۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ