اسلامآباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکومتی قوانین کے مطابق ڈاکومنٹڈ اکانومی پر چلتی ہے اور ہر قسم کی خریداری پر تمام ٹیکسز ادا کرتی ہے
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاسکو سے سرکاری ریٹس پرگندم خریدتی ہے۔ ٹیکسز، نقل وحمل اور دیگر اخراجات ملاکر آٹے کے ریٹس فکس کئے جاتے ہیں۔
اسی طرح چاول اور دالوں کی خریداری بھی اوپن اور شفاف ٹینڈر کے ذریعے کی جاتی ہیں اور تمام خریداری پرحکومتی قوانین کے مطابق ٹیکسز ادا کئے جاتے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ اس کے برعکس ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پی ایم ٹی 40 کے رجسٹرڈ خاندانوں کو چینی، آٹا، گھی ، چاول اور دالوں پر سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔ اس سبسڈی کی بدولت آٹے کا 10 کلو بیگ 648روپے میں، چینی 109 روپے فی کلو، گھی 393 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔
عام صارفین کو بھی رعایتی قیمتوں پر معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔