اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت (سیفران) نے جمعہ کو سبکدوش ہونے والے وفاقی سیکرٹری سیفران ناہید ایس درانی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا۔
الوداعی استقبالیہ میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
الوداعی استقبالیہ میں چیف کمشنر افغان مہاجرین محمد عباس خان، جوائنٹ سیکرٹری آغا وسیم، جوائنٹ سیکرٹری عذرا جمالی، سیفران کے سینئر افسران, فلیبرٹو گیبریسی پرنسپل ایڈوائزر، جی آئی زیڈ اسلام آباد اور ڈاکٹر عمران زیب۔یو این ایچ سی آر کنسلٹنٹ نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ناہید ایس درانی ایک اصولی اور قابل سیکرٹری تھیں اور ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سبکدوش ہونے والے وفاقی سیکرٹری نے -وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور تمام افسران کے تعاون اور اعتراف اور الوداعی استقبال پر شکریہ ادا کیا-