اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومتی معاشی پالیسیوں، بیرونی سرمایہ کاری اور سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا.اجلاس میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان بھی شریک ہوئے.
اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی.
ارکانِ قومی اسمبلی نےوزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معاشی استحکام کیلئے اقدامات اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا.
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے. بیرونی سرمایہ کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے. مجھے پورا اعتماد ہے کہ اگر یونہی محنت جاری رکھی تو پاکستان کے معاشی حالات انشاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے. پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف پہنچائیں.
وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا.