پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خا ن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے پیشکشوں کا توسیع کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب تک پرائیویٹائزیشن کمیشن کو پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کے لئے 8اہم کاروباری گروپس نے کنسورشیم کی شکل میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے جن کی پی سی آرڈیننس 2000کے قوا عد و ضوابط کے مطابق نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کا عمل سر انجام دے گا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اب تک پیشکشیں جمع کروانے والوں میں فلائی جناح، ائیر بلیو لمیٹڈ، حبیب کارپوریشن، سردار اشرف ڈی بلوچ، شونکسی چائنہ سی آئی جی لیمیٹڈ اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈجیسے نمایاں ادارے شامل ہیں۔اسی طرح کنسورشیم لیڈ بائی یونس برادرز ہولڈنگز اور کنسورشیم پاک ایتھنول کے علاوہ کنسورشیم لیڈ بائی بلیو ورلڈ سٹی نے بھی پیشکش جمع کروانے میں حصہ لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ ان 8اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کروا دیا ہے اور اب اسے مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹائزیشن کمیشن اہل اداروں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لئے مدعو کرے گا تاکہ پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی مرحلے تک پہنچایا جا سکے۔
دریں اثناء وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔بطور مہمان خصوصی اس ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات معیار اور لاگت میں ہر مارکیٹ کا مقابلہ کر سکتی ہیں بالخصوص پاکستانی فرنیچر عالمی معیار کا حامل ہے جسے ملکی و غیر ملکی منڈی میں فروغ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری میڈیم اور سمال انڈسٹری مناسب تشہیر اور مواقع کے ساتھ مارکیٹ میں مقام حاصل کر سکتی ہے کیونکہ ہمارا نجی شعبہ کم لاگت سے بہترین مصنوعات کی پیداوار کر رہا ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی مصنوعات کے فروغ سے زر مبادلہ میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس سے ہماری “سکلڈ لیبر” کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ عبدالعلیم خان نے تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وہاں نمائش کے لیے لگائے گئے فرنیچر کو دیکھا اور اُن کے معیار اور طریقہ کار کو سراہا۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ