گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر اور سی ائی اے پولیس ٹیموں نے مشترکہ کاروائیاں کرکے پانچ قتلوں میں ملوث درندہ صفت اجرتی قاتل شاہنواز عرف شاہو چیمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرم اشتہاری شاہنواز نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر عرفان اور عثمان کو تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں قتل کیا۔ بعد ازاں تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ میں عائشہ اور رانی نامی عورتوں کو قتل کیا اور ڈسکہ میں رمشا منیر کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔مجرم شاہنواز کے دیگر ملزمان گرفتار ہو گئے لیکن خود اشتہاری ہو گیاتھا۔ ایس پی سول لائن بلال محمود سلہری کی زیرقیادت تھانہ صدر گوجرانوالہ اور سی آئی اے پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت،جدید ٹیکنالوجی اور موثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا۔مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی شخصیات اور علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ و انچارج سی آئی اے اور انکی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔