ابراہیم رئیسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی، قائمقام صدر

اسلام آباد: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا،
قائمقام صدر نے ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے افسوسناک انتقال پر اظہار ِتعزیت کیا۔

قائم مقام صدر نے ایرانی صدر کے انتقال پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہارکیا اور کہا کہ پوری قوم ایرانی صدر کی وفات پر غمزدہ ہے ، ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایرانی صدر کی وفات عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے ، صدر ابراہیم رئیسی ایک نیک انسان ، عالم اور پاکستان کے عظیم دوست تھے ،
صدر ابراہیم رئیسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی،
قائم مقام صدر نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدم سے بھی ملاقات کی۔
قائمقام صدریوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور ادبی روابط پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ، پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،
ایران کے سپریم لیڈر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر خصوصی زور دیا،
انہوں نے کہا کہ مرحوم صدر رئیسی کا حالیہ دورہ ِ پاکستان اسی تناظر میں ہوا،
ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغامات ، ایرانی عوام کے غم میں شریک ہونے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کیے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ