ایرانی عوام ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی کی موت پر پاکستان کی گہری تشویش اور غم کبھی نہیں بھولیں گے: رضا امیری مغدام

اسلام آباد: ایران کے سفیر عزت مآب رضا امیری مغدام نے ہیلی کاپٹر حادثہس کے نتیجے میں صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر معززین کی شہادت پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی پر حکومت پاکستان اور اس کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سفیرمحترم اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ایک وفد کے ہمراہ اس المناک واقعے میں صدر رئیسی اور دیگر اعلیٰ حکام کے انتقال پر تعزیت کے لیے سفارت خانے کا دورہ کیا۔

سفیر نے پاکستان کو ایران کا عظیم دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی کا پاک ایران تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کا وژن جاری رہے گا اور ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر کیے گئے تمام معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گااور یہ کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے سانحہ پر گہری تشویش کے اظہار اور غم میں شریک ہونے پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ مرحوم صدر رئیسی عالم اسلام کے باہمت اور مخلص رہنما تھے۔ امن کے لیے ان کی کاوشیں اور قوم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی امت مسلمہ کے لیے ان کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک تھی جس نے عالم اسلام کے ایک حقیقی رہنما کے طور پر ان کا قد بلند کیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین پر مرحوم صدر کے واضح موقف کو بھی سراہا۔

احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ مرحوم صدر پاکستان اور ایران کے مابین تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہشمند تھے اور ہم ان کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر رئیس کی شہادت صرف ایرانی قوم کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی ارواح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔صدر مملکت نے سفارت خانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے جذبات کا اندراج بھی کیا۔سابق صدر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری نے کہا کہ مرحوم صدر ایک ایسے سیاستدان تھے جنہوں نے اپنے ملک اور پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کو تقویت دینے کے لیے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایگزیکٹو ممبر مقصود تابش نے ایک یتیم بچے کے اسلامی ریاست ایران کے صدرکے عہدے پر ترقی تک کے عہد ساز شاندار سفر کا ذکر کیا۔ آئی سی سی آئی کے ارکان عمران چنہ، خالد چوہدری بھی وفد کا حصہ تھے۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ