اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرزکی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دیکر انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تبدیلی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی-وزیراعظم شہباز شریف نے کل گیارہ میں سے نو سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نئے بورڈ ارکان کے تقرر کیلئےسمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی اجازت دیدی تاہم وزیر اعظم نےسیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ کابینہ میں پیش کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیسکو کے لیے4 انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کے نام تجویز کیے گئے ہیں -عمران ظفربطورچیئرمین،زوئی خورشید خان،انجینئر پرویزاقبال اورعمرفاروق خان کے نام شامل ہیں-گیپکو کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کے لئے 5 نام تجویز کیے گئے ہیں،ان میں طاہر مسعود بطورچیئرمین، عمران ظفر،زوئی خورشید خان، الیاس احمد،محمد صدیق کے نام شامل ہیں جبکہ لیسکو میں عامر ضیا، ظفر محمود زوئی،خورشید اسد شافی کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔