کرغزستان کےحالیہ واقعات،حکومت نےدوکمیٹیاں قائم کردیں

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کرغزستان میں حالیہ متشدد واقعات پر طلباء کے میڈیکل تعلیم کے لیے وہاں جانے کے محرکات اور سفارت خانہ کی کارکردگی کی چھان بین کے لیے دو کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی کی صدارت وہ خود جبکہ دفتر خارجہ کی بنائی جانے والی کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ محمد سلیم خان کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق دورہ کرغزستان سے واپسی پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک 3233 طالبعلم کرغزستان سے واپس پہنچ چکے ہیں،290 طلباء کی واپسی کے انتظامات خیبر پختونخواہ نے کیے آج رات تک 4 ہزار 436 طلباء وطن واپس پہنچ چکے ہوں گے، حالیہ متشدد واقعات کی وجوہات اور سفارت خانہ کے ردعمل و کارکردگی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ محمد سلیم خان کی قیادت میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نشکیل دے رہے ہیں جو کہ مشن کے فرائض کی سرانجام دہی کی چھان بین کرے گی اور دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کی اپنی سربراہی میں بھی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ طلباء کے میڈیکل تعلیم کے لیے وہاں جانے کی محرکات کا جائزہ لے گی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو منعقد ہو گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ11 ہزار سے زائد پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعہ سیاحتی ویزوں پر کرغزستان گئےاور وہاں کام کر رہے کرغز نائب وزیر اعظم سے ان کو ڈی پورٹ کرنے کی بجاے ریگولرائز کرنے کی درخواست کی جس پر ان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل فیصلہ کرے گی، ان سے ایجنٹوں کی بجائے حکومت سے افرادی قوت منگوانے کی بھی بات کی۔

تازہ ترین

October 25, 2024

بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے،ڈاکٹر قیصر بنگالی

October 25, 2024

اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں،علامہ طاہر رضا قادری

October 25, 2024

ڈی پی ایس کا اعزاز نشانہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

October 25, 2024

ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بناناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

October 25, 2024

صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ