اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پلاننگ کمیشن کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چھ مزیددانش سکولوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی،تین سکول گلگت بلتستان جبکہ تین آزاد کشمیر میں قائم کیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق پلاننگ کمیشن کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وفاقی تعلیم کی وزارت کی تجویز سے اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں بہترین اور منفرد تعلیمی اقدام کی حمایت کی جانی چاہیے،پلاننگ کمیشن نے وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے پیش نظر جی بی،اے جے کے اور خیبرپختونخواہ کے نئے ضم شدہ اضلاع میں موجودہ فریم ورک تیار کیا گیا ہے، حکومت دانش سکولوں کی سائٹس کا انتخاب ان علاقوں کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا، وزارت تعلیم موٴثر نگرانی کے لیے اپنے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ میں علاقائی حکومتوں کی موجودگی کو یقینی بنائے گی، منصوبے مکمل ہونے کے بعد علاقے کی حکومتوں کے حوالے کر دیے جائیں گے اوران دانش سکولوں کو موجودہ کیڈٹ کالجز کی طرز پر چلایاجائے گا، غریب اور ذہین طلباء کو ان دانش سکولوں میں داخلے دئیے جائیں گے،سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا ہے کہ یہ ان علاقوں میں انشااللہ ایک سنٹر آف ایکسیلنس ہو گا۔ ہم آنے والے مہینوں میں تفصیلی ڈیزائن پلاننگ کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔