پاکستان بزنس پورٹل کے خدوخال واضح کریں، جلد وزیر اعظم کو پریزینٹیشن دیں گے:وفاقی وزیر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے ایز آف ڈوئنگ بزنس پر خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ نئے کاربار کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان کرے، اسی طرح پاکستان بزنس پورٹل کے خدوخال واضح کریں جس پر جلد وزیر اعظم کو پریزینٹیشن دی جائے گی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے ون ونڈو پر آن لائن سہولتیں یقینی بنائی جائیں تاکہ نئے کاربار کے آغاز کے لئے رجسٹریشن سمیت تمام متعلقہ محکمے ایک ہی مرکز پر سہولتیں فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ سرمایہ کاری میں حائل غیر ضروری قواعد و ضوابط ختم ہوں تاکہ سرمایہ کاری کو تیز کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو پاکستان بزنس پورٹل کے لئے دیگر ممالک سمیت اہم ماڈلز کو پیش نظر رکھنے کی ہدایت کی اور روائتی طریقہ کار سے ہٹ کر موجودہ تقاضوں کے مطابق پالیسی فریم ورک تشکیل دینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو غیر ضروری کاروائیوں میں نہیں الجھایا جانا چاہیے اور” ایز آف ڈوئنگ بزنس” کے ماڈل کا بھی یہی مقصد ہے کہ ایف بی آر سکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور دیگر محکمے سرمایہ لگانے والوں سے عملی طور پر تعاون کریں کیونکہ سرمایہ کاری سے نہ صرف زر مبادلہ اور برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں بھی بڑے پیمانے پر مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر کامر س جام کمال خان نے بھی “ایز آف ڈوئنگ بزنس” کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کو ایز آف ڈوئنگ بزنس کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی اور بالخصوص پاکستان بزنس پورٹل، ون ونڈو اور آن لائن سہولیات کے حوالے سے اب تک کے ہوم ورک سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ