اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور ایتھوپیا نے پائیدار ترقی کیلئے شہری روابط بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک زرعی شعبے میں ایک دوسرے کی معاونت کیلئے ہمقدم رہینگے، پاکستان اور ایتھوپیا میں شہری منصوبہ بندی کی مضبوطی اور موسمیاتی تبدیلییوں سے لڑنے کے لیے شہر سے شہر روابط مضبوط کیئے جائینگے،منگل کواسلام اباد میں ایتھوپین سفیر جمال بیکر نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان شہری ترقی کے فروغ کیلئےرابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران ایتھوپین سفیر نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کی جانب سے لیے گئے گرین لیگسی انیشیٹو کے بارے میں بریف کیا۔جمال بیکر نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ایتھوپیا نے 32 ارب سے زیادہ درختوں، پھلوں اور جانوروں کی کھاد کے لیے بیج لگائے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی حکومت 2025 تک 50 ارب پودے لگانے کا ہدف رکھتی ہے۔اسلام آباد کو خوبصورت رکھنے کے لیے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جمال بیکر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سی ڈی اے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کے حکام نے اسلام آباد اور ادیس ابابا کے درمیان رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: پی اے آرسی اور کوپیاکے درمیان متعددمعاہدوں کی یاداشت پردستخط