گوجرانوالہ،( بیورو رپورٹ) بارش کے دوران واسا ہائی الرٹ، شہر کے نشیبی مقامات سے کھڑے پانی کو کلیئر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں سمیت مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے پر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے فیلڈ عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے، جس پر واسا عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاں جہاں پانی کھڑا تھا اسے کلیئر کر دیا۔ ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی نے موسم ابر آلود ہوتے ہی متعلقہ فیلڈ افسران اور عملہ کو متحرک رہنے کے احکامات جاری دئیے۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش کے دوران بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا گیا تاکہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے لیٹ نائٹ خود نکاسی آب کے انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ واسا کاسٹاف الرٹ رہے۔واسا کاسٹاف ہنگامی بنیادوں پر کام کرتارہا اور نکاسی آب کاآپریشن بارش رکنے کے بعد بھی جاری رہا۔ایم ڈی کاشان حفیظ بٹ نے کہاکہ واساگوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جا رہا ہے،مون سون سیزن کے لئے پیشگی اقدامات سیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈیسلٹنگ نالوں کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔ عوام سے التماس کی گئی ہے کہ کوڑا کرکٹ ،پلاسٹک بیگ(شاپر)پلاسٹک کی بوتلیں وغیرہ سیوریج کی لائنوں اور نالوں میں نہ پھینکیں یہ چیزیں سیوریج کے نظام کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔گوجرانوالہ کی عوام کو سیوریج سسٹم کی بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔ مزید بارش کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران،عملہ اور مشینری فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔