اسلام آباد(عامر رفیق بٹ) ملک کے 5 دیانتدار ترین سرکاری ملازمین کو “انٹیگریٹی آئیکون'” ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ زانہیں بدھ کی سہ پہر مقامی ہوٹل میں ہونے والی پروقار تقریب میں دیے گئے جس میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے کے اہلکاروں ، یونیورسٹی اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جن سرکاری ملازمین کو سال 2023 کے لیے “انٹیگریٹی آئیکون “چنا گیا ان میں ڈاکٹر ثانیہ حمیدپاشا، اسسٹنٹ کمشنز صدر زون اسلام آباد، ڈاکٹر شوکت حیات، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر مرج ایریاز ایجوکیشن فاونڈیشن، جمیل بلوچ ، ڈپٹی کمشنر، پشین بلوچستان، جاوید سونہارو جسکانی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل لاڑکانہ رینج، سندھ اور مدثر ریاض ملک ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ انٹیگریٹی آئیکون ایک عالمی سالانہ مہم ہے جس میں ملک بھر سے دیانتدار ترین اور محنتی سرکاری ملازمین کا انتخاب کرکے انہیں اس اعزاز سے نوازا جاتاہے ۔ یہ مہم پاکستان میں گزشتہ 8 سال سے جاری ہے۔ مہم کے لیے ملک بھر سے سینکڑوں سرکاری ملازمین اپنی نامزدگیاں بھیجتے ہیں جنہیں ماہر جیوری ممبرز کی ایک ٹیم عرق ریزی سے پرکھنے کے بعد ان میں سے بہترین صلاحیتوں کے حامل ملازمین کا انتخاب کرتی ہے جنہیں سالانہ تقریب میں “انٹیگریٹی آئیکون” کے ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے
اپنے خیرمقدمی کلمات میں، علی عمران، چیئرمین اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے اکاونٹیبلٹی لیب کا مشن رہا ہے کہ وہ سول سروس کے اندر تبدیلی لانے والوں کو تلاش کرکے انہیں سراہا جائے جو دیانتدار، عوام کے لیے قابل رسائی اور مثبت تبدیلی کے علمبردار ہوں۔ یہ مہم سول سروس کے اندر تبدیلی لانے والوں کی تعریف کرتی ہے اور انہیں دوسروں کے لیے رول ماڈل کے طور پر سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان فعال شہریوں کو فروغ دیتی ہے، ذمہ دار شہری پیدا کرتی ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی محمد راشد مفضول ذکاء، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں تعینات افسران نے دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے محکموں میں مثالی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ اکاونٹیبلٹی لیب نے ان کے کام اور دیانتدارانہ کام کو متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے لیے قائداعظم ان آئیکونز میں سب سے بڑے آئیکون تھے جو دیانت، احتساب اور جامعیت پر یقین رکھتے تھے
۔
اس موقع پر اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارت خانے کے ڈپٹی مشن ہیڈ مسٹر پیٹر ایمل نیلسن نے کہا کہ ہمیں اس تحریک پر فخر ہے جس نے سرکاری ملازمین کے لیے مثال قائم کی ہے۔
اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان، پورے پاکستان میں فعال شہریوں اور ذمہ دار راہنماؤں کی ایک نئی نسل تیار کر رہا ہے۔ لیب تخلیقی مہمات تیار کرتی ہے اور سول سوسائٹی میں تبدیلی لانے والوں کے لئے ایک انتہائی مسابقتی احتسابی انکیوبیٹر چلاتی ہیں اور پاکستان میں شہریوں کے تاثرات ریکارڈ کرنے کے لئے نئے طریقہ کار تیار کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: صدراسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کو قازقستان کے قومی ایوارڈ سے نوازاگیا