حکمرانوں سے سوال ہےامت کو بچانا کس کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اسی نظریہ کی حامی ہے جو اہل فلسطین اور قائداعظمؒ کا ہے۔ نگران وزیراعظم کی طرف سے طوفان الاقصیٰ کے ایک روز بعد کیے جانے والے ٹویٹ میں دوریاستی حل کی تجویز دی گئی، نہیں معلوم یہ آئیڈیا کہاں سے آیا، نگرانوں کے پاس پاکستانی عوام کا مینڈیٹ ہے نہ ہی یہ فلسطینیوں کی نمائندہ ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک اسلامی ملک کی جانب سے 30ارب ڈالرکا خطیر فنڈ قائم کیا گیا، حکمرانوں سے سوال ہے کہ امت کو بچانا کس کی ذمہ داری ہے۔ غزہ میں ہزاروں شہادتیں ہوچکیں، اسرائیل نے شہر پر ہیروشیما اور ناگاساکی سے بھی زیادہ بارود گرایا، مسلمان حکمران امریکی خوف سے اہل فلسطین کی اخلاقی، سیاسی اور مالی مدد سے بھی کترا رہے ہیں۔ حکمران درست سمت اقدام اٹھائیں تو علما اکرام ان کی حمایت کریں گے، عوامی دباؤ سے انہیں راہ راست پر لایا جاسکتا ہے۔ افغانوں نے امریکا کو شکست دی، وہ دن دورنہیں جب ارض مقدس بھی صیہونیت کا قبرستان بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حرمت مسجد اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی بھی مقررین میں شامل تھے۔امیر جماعت نے ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کی جانب سے ان انکشافات پر بھی شدید دکھ اور کرب کا اظہا ر کیا جن میں بتایا گیا ہے کہ قوم کی بیٹی پر امریکی جیل میں جنسی تشدد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس گھناؤنی حرکت کا علم ہے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران فوری طور پر یہ معاملہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھائیں۔ انسانی حقو ق کے نام نہاد علمبرداروں، انصاف اور قانون کا راگ الاپنے والوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہیں کہ ایک خاتون کے ساتھ جیل میں مجرمانہ فعل کیا گیا۔ فلسطین مجاہدین کی قید میں اسرائیلی خواتین کے ساتھ جس طرح عزت و احترام کا سلوک ہوا، رہائی کے بعد انھوں نے برملا اعتراف کیا، ایک طرف تہذیب کے نام نہاد علمبرداروں کا گھٹیا فعل اور دوسری جانب مجاہدین کا کردار ہے، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے کروڑوں انسان مذہب سے بالاتر ہوکر اہل فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، عوامی دباؤ کے نتیجہ میں مغرب کی کئی حکومتوں کو اسرائیل کی اندھی حمایت کا بیانیہ ترک کرنا پڑا۔ امیر جماعت نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے پوری دنیا کے یہودیوں کو اکٹھا کرکے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرایا، امریکا و برطانیہ کی مکمل آشیرباد سے گزشتہ 70برسوں سے اہل فلسطین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹے، مگر انھوں نے عظیم استقامت دکھائی اور مزاحمت جاری رکھی، ظالم سے آزادی کے حصول کے لیے فلسطینیوں کو مزاحمت کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ صہیونی افواج کے مظالم پر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کی بھی پراونہیں، اسلامی سربراہی کانفرنس نے ایک کمزور اعلامیہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا اگر امریکا اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، اسے اسلحہ دے رہا ہے تو اسلامی ممالک کے حکمران کیوں خاموش ہیں، یہ کم ازکم اسرائیل کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ تو کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی فلسطین فنڈ قائم کریں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایران، ترکی اور قطر گئے اور وہاں کے حکمرانوں سے اہل فلسطین کی عملی مدد کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکمران فلسطینیوں کی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم ہمارے لیے راستہ کھولیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اہل فلسطین کے حق میں ملین مارچز کیے، آیندہ بھی یہ تحریک جاری رہے گی۔ اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا، غزہ میں فوری سیزفائر کیا جائے اور جنگ زدہ علاقے میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کو کھلا جائے۔

مزید پڑھیں: سابقہ حکمران جماعتوں کا گھسا پٹا بیانیہ پٹ چکا، سراج الحق

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ