اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں اب ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم تین سال کے لیے نئے ڈی جی کی تعیناتی تک فرائض ادا کریں گے۔
ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کے عہدے کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات: نیب رپورٹ میں اہم انکشاف