لاہور(نیوزڈیسک)سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
انہوں نے یہ اعلان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہر حلقے سے پارٹی ٹکٹس کے لیے 6 سے 8 درخواستیں آئی ہیں، ہرحلقے سے ایک،ایک امیدوار حصہ لےگا، انٹرویوز مکمل ہوتے ہی امیدواروں کےناموں کااعلان کردیاجائےگا۔
راناثنااللہ نے کہا کہ آج ضلع جھنگ کے لیے امیدواروں کےانٹرویوز مکمل کیےگئے، جھنگ سے کچھ مزید معزز ممبران مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونےجارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ن لیگ پوری طرح سے الیکشن کے لئے تیار ہے، رانا ثنااللہ