نیب کی استدعا مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس پر اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس پر اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس اور نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن سماعت کر رہے ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو رہی ہے۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور نیب پراسیکیوٹرز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ریفرنس دائر کیے جن میں ایک جیسا الزام تھا، فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کوبری کر دیاتھا لیکن ایک ہی الزام پر الگ الگ ریفرنس دائر کیے گئے، ہم نے درخواست دی تھی کہ ایک الزام پرصرف ایک ہی ریفرنس دائر ہونا چاہیے تھا، عدالت نےاس وقت کہا تھا ٹرائل الگ الگ ہو رہا ہے مگر فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کو دیکھنا ہے پراسیکیوشن نے اس کیس میں عائد الزام کو ثابت کیا یا نہیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا یہ بتائیں کہ اس کیس میں الزام کیا تھا؟
نواز شریف کے وکیل نے بتایا کہ اس ریفرنس میں بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام تھا، اس کیس میں 22 گواہ ہیں جن میں سے اکثر ریکارڈ سے متعلق گواہ ہیں، بائیس میں سے 13 گواہوں نے صرف بینکوں کا ریکارڈ پیش کیا، وہ گواہ چشم دید گواہ نہیں، 5 گواہ سیزر میمو کے ہیں، 2 گواہ کال اپ نوٹس لےکر جانے والے تھے۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز 2001 اور ہل میٹل اسٹبلشمنٹ 2005 میں بنائی گئی، جب العزیزیہ ملز لگائی گئی حسین نواز کی عمر 28 سال تھی، نواز شریف کا یہ کیس پچھلےکیس سے بھی بہتر ہےکہ وہ اس عرصے میں پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا یہ میرٹس پربحث کر رہے ہیں، ان کی کچھ متفرق درخواستیں بھی ہیں، یا تو یہ اپنی وہ درخواستیں واپس لیں، جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا جی،جج کی ویڈیوسے متعلق درخواستیں ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا اس سے متعلق مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس کی تھی اور معاملہ سپریم کورٹ گیاتھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ملز ریفرنس میرٹ پر سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت بھجوانےکی نیب کی استدعا مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل: نواز شریف کمرۂ عدالت میں موجود

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی