زندگی بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان، یہ مکس میچ ہوتا ہے: رانا ثناکا بلاول کو جواب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانےکی تلاش میں ہیں، سیاست ہو یا کاروبار، زندگی نہ بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان، یہ مکس میچ ہوتا ہے۔

گزشتہ چند روز سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے بیانات میں بزرگ سیاستدانوں کو سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے گھر بیٹھنے کا مشورہ دیا۔

جھنگ سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر لاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاملہ صرف بزرگ یا صرف نوجوان نہیں چلا سکتے، مل جل کر کام چلانا ہوتا ہے ۔ یہی مناسب ہوتا ہے کہ نوجوان بتدریج آگے بڑھیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم تو 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9 مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9 مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ 21 اکتوبر کو نوازشریف نے یہ عہد کیا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالیں گے،ہم نے پہلے بھی ملک کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے اب بھی نکالیں گے، ملک قائم رہنے کیلئے بنا ہے،قیامت تک قائم رہے گا۔

مزید پڑھیں: ہمیں ٹک ٹاک، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، بلاول بھٹو

جھنگ ضلع کے این اے 110سے مولانا آصف معاویہ ، بابر سیال، پی پی 125 سے نیلم سیال، پی پی 129 سے خالد غنی،  پی پی 131 سے فیصل حیات جبوانہ،  پی پی 267 سے رئیس محمد ابراہیم، این اے 189 سے سردار ریاض خان اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ