پاکستان خاندانوں کی حکمرانی یا موروثی سیاست کے لیے نہیں بنا، سراج الحق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے انتخابات میں چند وڈیرے جاگیردار اور سرمایہ دار غلاموں کا تعین کرتے ہیں۔ پاکستان خاندانوں کی حکمرانی یا موروثی سیاست کے لیے نہیں بنا۔ باپ، بیٹا، بھائی، سمدھی، بیٹی اکٹھے بیٹھیں تو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا نام دے دیا جاتا ہے۔ قوم ووٹنگ ڈے کو آزمودہ پارٹیوں کے لیے یوم احتساب بنا دے، انشاء اللہ8 فروری جمہوریت کے حق میں انقلاب کا دن ہوگا، ووٹرز اسی روز موروثی سیاست، کرپشن اور آزمودہ پارٹیوں کے تسلط سے نجات حاصل کریں گے، عوام کلین، گرین، خوشحال اسلامی فلاحی پاکستان کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ دیر پائن میں انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر ضلع اعزازالملک افکاری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجودتھے۔
امیر جماعت نے کہا کہ ملک قائداعظمؒ کی قیادت میں جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، لاکھوں اسلامیان برصغیر نے اس کے لیے قربانیاں دیں۔ پاکستان بنانے کا مقصد یہاں اسلامی نظام کا نفاذ تھا، 76برس ہو گئے یہ خواب شرمندہئ تعبیر نہ ہو سکا، 35سال ڈکٹیٹروں اور بقیہ عرصہ نام نہاد سول جمہوری حکومتوں نے ضائع کر دیے، اس عرصہ میں ملک کی معیشت تباہ ہوئی، سودی نظام جاری رہا، تعلیم، صحت کے شعبوں کا حلیہ بگاڑ دیا گیا، اداروں کو ناکام بنایا گیا، حکمرانوں کے نام پنڈورا پیپرز اور پاناما لیکس میں آئے، توشہ خانہ تک کو لوٹا گیا، حکمران طبقات نے قرضے لے کر ہڑپ کیے، اپنی مراعات اور پروٹوکول جاری رکھا اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے غریب عوام کا خون نچوڑا گیا، آج ملک میں انصاف نہیں، طاقتور قانون کا مذاق اڑاتا ہے، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، اکثریت صاف پانی تک سے محروم ہیں، حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف اور استعمار کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنائیں، یہ امریکا کے وفادار ہیں، انھوں نے واشنگٹن کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں ایک لفظ تک نہیں کہا۔ الیکشن میں 60روز باقی ہیں، جماعت اسلامی کے کارکنان اسلامی فلاحی پاکستان کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں، بھرپور کمپیئن جاری رکھی جائے، جے آئی یوتھ آج سے ملک بھر میں الیکشن مہم کا آغاز کر رہی ہے، اس دوران جماعت اسلامی کے ایک کروڑ نئے ووٹرز بنائے جائیں گے، پولنگ سٹیشن کی سطح پر دھاندلی کو روکنے کے لیے جے آئی یوتھ کا بنیادی یونٹ قائم کیا جائے گا۔ موجودہ الیکشن انصاف و قانون کی بالادستی، غربت کے خاتمے، مہنگائی، بے روزگاری سے جان چھڑانے کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قوم اپنی تقدیر کا فیصلہ کرے گی۔
قبل ازیں امیر جماعت نے جمعرات کی صبح اسلام آبادمیں غزہ یکجہتی کیمپ کا افتتاح کیا اور کہا کہ فلسطین کی آزادی تک پاکستان کے دارالحکومت سے اہل غزہ کو پیغام ملتا رہے گا کہ پاکستان کے عوام اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حماس کی جدوجہد میں پاکستانیوں اور جماعت اسلامی سمیت پوری امت کے لیے درس ہے۔ اسرائیل کو شکست ہو گی اور اہل غزہ سرخرو ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے مختلف شہروں سے نکالے گئے ملین مارچز سے فلسطینیوں کو حوصلہ ملا، پوری دنیا میں کروڑوں باضمیر انسان اہل فلسطین کی حمایت کر رہے ہیں، بزدل حکمران خاموش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران امریکی خوف کی وجہ سے اسرائیل کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھا رہے، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور جن اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ ناجائز صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات منقطع کریں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا ایک ذمہ دار ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، مگر اس کی جانب سے اسرائیلی ظلم کو حمایت جاری ہے، امریکی اقدام سے پونے دو ارب مسلمان غم و غصہ میں مبتلا ہیں، واشنگٹن اپنا طرز عمل بدلے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران فلسطین کے دفاع کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں، اگر انھوں نے اسرائیلی ظلم پر خاموشی اختیار کیے رکھی تو امت اور تاریخ انھیں معاف نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اہلیان فلسطین اپنی عزت، ناموس اور سرزمین کے لیے دفاعی جہاد کر رہے ہیں جو ان کا حق ہے، جماعت اسلامی فلسطین یکجہتی تحریک جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: حکمرانوں سے سوال ہےامت کو بچانا کس کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ