اسلام آباد (عامر رفیق بٹ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹرز کےوفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر نجف شہر پہنچ گئے ۔ عراقی رکن پارلیمنٹ عبدالہادی الحسنوی نے وفد کا استقبال کیا۔سینیٹرز دلاور خان، سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر محمد عبدالقادر بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔دونوں رہنمائوں کے ددرمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سےمختلف امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں نجف کی تاریخی اہمیت ہے۔پاکستانی عوام نجف کو اپنے لئے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اہم مقام سمجھتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس قسم کے جذبات دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو مزید مضبوط کرتے ہیںجبکہ عراقی رکن پارلیمنٹ عبدالہادی الحسنوی نے کہا کہ عراقی عوام پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان کی شاندار کامیابیوں کے متعرف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے،اور عراقی لوگوں کے دل کے بہت قریب ہے۔
مزید پڑھیں: سینیٹرز کا ایک اعلیٰ سطحی وفد صادق سنجرانی کی سربراہی میں بغداد پہنچ گیا