کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (آئی ایم ایم)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر اب لازمی ہو گیا ہے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں ، خطے اور عالمی سطح پر امن کے لیے مل کر کام کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں  اور چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلاکر اجتماعی خوشحالی کی خاطر آگے بڑہیں ۔

چیئرمین سینیٹ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔  کانفرنس کا انعقاد عراق کے سفارت خانے نے مقامی سماجی ادارے کے تعاون سے کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ہمیں ناانصافیوں کے خلاف متحد ہونے اور حق و انصاف کے عزم پر ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوع انتہائی اہم  ہے اور یہ ہمیں رسول اللہ ﷺ اور آپﷺ کے پیارے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی لازوال میراث کی یاد دلاتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما عرب  جہالت اور بت پرستی میں ڈوبا ہوا ایک پسماندہ معاشرہ تھا اور یہ اسلام کی روشنی سے منور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید، مساوات اور انسانی عظمت کا پیغام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیاں ظلم، جبر اور اسلامی اقدار کی پامالی کے خلاف حق و صداقت اور مزاحمت کی شمع ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے امام حسین رضہ کے ساتھیوں کے درمیان وفاداری اور اتحاد کو یاد کرنے اور امت کی صفوں میں یکجہتی اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے عزم اور جذبہ  پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی جرات و استقامت کا سبق حاصل کرنے اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جہاں انصاف، امن اور ہمدردی کا بول بالا ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے روزمرہ زندگی میں اسلام کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی زور دیا۔ کانفرنس میں سفیروں، مذہبی سکالرز، ماہرین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ مسلم امہ کو درپیش مسائل کو وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ مذہب اسلام محبت امن اخوت اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے  منتظمین کا  شاندار کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور تعریف بھی کی۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ