اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہی ہو گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینلکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی ہمارےلئےاہم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی جس سیل میں ہیں ان کاٹرائل وہاں نہیں ہورہا۔سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ اور حکومت کیخلاف ہے۔ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ سپریم کورٹ کریگی، ہماری پراسیکیوشن اتنی مضبوط نہیں کہ ملزمان کو سزا دلوا سکے۔ نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ انتخابات پرامن ماحول میں ہی ہوں گے۔
ملٹری کورٹ میں اسپیڈی ٹرائل ہوتا ہے فوجی تنصیبات پر حملے ہونگے تو فیصلے بھی ملٹری کورٹس میں ہی ہونے چاہئیں سانحہ 9مئی منصوبہ بندی کےتحت ریاست کیخلاف سازش تھی اس سازش میں ملوث ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو گا۔
مزید پڑھیں: اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں،چودھری برادران کے گھر چھاپے کا ماسٹر مائنڈ کون؟