اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت پیپلزلائرز فورم کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں اور قانونی ماہرین کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں پیپلزلائر فورم کے عہدیداران نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس صدارتی ریفرنس کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فاروق ایچ نائیک اور شہادت اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اجلاس میں قاضی بشیر، بہرام خان ترین، راحیل کامران چیمہ، ساجد تنولی، گوہر رحمن خٹک، غیاث الحق اور اسرار عباسی نے شرکت کی جبکہ سید نیر حسین بخاری، فیصل کریم کنڈی، رضا ربانی اور آمنہ پراچہ اجلاس میں موجود تھے۔ دریں اثناءچیئرمین پیپلزپارٹی سے سول سوسائٹی کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے اہم ملکی اور غیرملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنج اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے وفد نے ملکی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراءسے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد میں شامل مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو ان کے شعبوں میں خدمات اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں احمد فراز خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر سیف اللہ غوری، بلال طارق خان، ڈاکٹر عبدالمہیمن، ڈاکٹر ماریہ حامد، ڈاکٹر سلمہ ملک، فہیم سردار، حافظ محمد طاہر، ہما فواد ، جہانزیب دورانی، کنول ملک، لبنیٰ بھایت ، ایس ایم طارق، جاوید اختر، پیر محمد انور، جنید، راجہ محمد خان، ثانیہ کامران، شہباز ظہیر، شمامتہ الامبرارباب، بلند سہیل، کشف احمد، طلحہ رحمانی، اسامہ ملک، عثمان اقبال بندل اور یوسف مسیح بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: بلاول سے سول سوسائٹی کے وفدکی ملاقات،ملکی وبین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال