اسد عمراورعمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما اسد عمر،سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں کے معاملے پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں سیاسی رہنما اسد عمر، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔

عدالت میں اسد عمرنے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ، جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔

وکیل رانا مدثر عمرنے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواستگزار کے خلاف کچھ ثبوت نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔

ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت دیگر کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک شخص نے ملک تباہ کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں: نواز شریف

تازہ ترین

December 26, 2024

راجہ پرویز اشرف ، سید حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ کی لاھور ریلوے سٹیشن پر پریس کانفرنس

December 26, 2024

لیاقت بلوچ کی صدارت میں ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخوا کا اجلاس، عبدالواسع صدر منتخب

December 26, 2024

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لئے دی گئی، سردار ایاز صادق

December 26, 2024

پاکستان اور ترکی کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 26, 2024

وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی اور تعلیم کا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ