اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے۔
عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
بعدازاں سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔
تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں: پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا اہم ٹوئٹ