جلال پورجٹاں(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز نے کہاکہ مجھے نہیں پتاتھا جلال پورجٹاں میں اتناجذبہ ہوگا، جلال پورجٹاں کے بہن بھائیوں کوسلام پیش کرتی ہوں ،نواز شریف کی طرف سے میناز پاکستان کے تاریخ ساز جلسے کی شاباش دیتی ہوں ،مینار پاکستان جلسے کی وجہ سے رنگ روڈ چھوٹا پڑ گیاتھا،پورا پاکستان نواز شریف کے استقبال کے امڈ آیاتھا،ہفتہ کوجلال پورجٹاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ دشمنوں نے کہاتھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے کبھی واپس نہیں آئے گامگر دشمنوں نے 21اکتوبر کودیکھاکہ اللہ نواز شریف کوکس طرح واپس لے کرآیا،نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والا گروہ اس دن ٹی وی پردیکھ رہاتھا،نواز شریف نے 11سالہ جلاوطنی کاٹی آج بھی عدالتوں کے چکرکاٹ رہاہے ،نواز شریف کاسیاسی سفرآسان نہیں تھا،2سال جیل کاٹی ،ملک کی کون سی ایسی جیل ہے جہاں نواز شریف نہیں رہے ،جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا توعوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا،نواز شریف نے سی پیک بنایا ،آپ نے اپنامستقبل نواز شریف سے جوڑ دیاہے ،ملک کے نظام میں ناانصافی کرناآسان ،ناانصافی کوختم کرنامشکل ہے ،نواز شریف کورینگ رینگ کرانصاف مل رہاہے اس پربھی کہتے ہیں کہ نواز شریف کوفیور دی جارہی ہے ،نواز شریف کے خلاف کوئی چیز نہ لاسکے نواز شریف ایماندار ہیں ،نواز شریف نے ملک میں کھربوں کے منصوبے لگائے ایک منصوبے میں بھی نواز شریف پرکرپشن کاالزام نہیں لگا،جوجیل میں اپنی سزا بھگت رہاہے اس کانام بھی نہیں لیناچاہتی ،اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے نواز شریف کے خلاف سازش میں سہولت کاری کی۔
مزید پڑھیں: میاں صاحب 3 بار سلیکٹ ہوچکے، چیلنج ہے چوتھی بار الیکٹ ہوکردکھائیں، بلاول بھٹو