ذوالفقارعلی بھٹونےملک کوآئین دیا،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد /راولپنڈی(عامر رفیق بٹ)بانی چیئرمین پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید وزیراعظم نے سر زمین پاکستان کو آئین دیاپاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام الناس کو ریاستی سرکاری سیاسی معاملات میںبراہ راست شریک کیا بھٹو شہید نے آئین پاکستان کے زریعے سوشل کنٹریکٹ کیا پیپلز پارٹی کا قیام بھٹو شہید کا احسان عظیم ہے بارہ دسمبر کو بھٹو شہید نظرثانی ریفرینس کی سماعت ہےبھٹو شہید کا عدالتی قتل بدنما داغ اور دھبہ ہے توقع ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں۔ سپریم کورٹ بھٹو شہید کی روح کو انصاف دیکر ماضی کا بدنما داغ دھوئے گی امید واثق ہے کہ سپریم کہ سپریم کورٹ انصاف کا بول بالا کرے گی ان خیالات کا اظہار ۔صدر پیپلز لائرز فورم سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے پیپلز لائرز فورم پنجاب کے زیراہتمام راولپنڈی کورٹس کمپلیکس میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کیا اور کہا کہ زولفقار علی بھٹو شہید کی ملک و ملت کیلئے تاریخی خدمات ہیں ملک و ملت کی خدمات پر زوالفقار علی بھٹو شہید کو قائد عوام کا خطاب ملا نیئرحسین بخاری نے مزید کہا کہ غلط فیصلے سے اختلاف کرنے والے سپریم کورٹ جج کو ملک چھوڑنا پڑا عدالتی قتل کو تسلیم کیا جا چکا ہے کہ فیصلہ آمر کے دباؤ پر کیا نیر بخاری نے مزید کہا کہ سرزمین بے آئین کو آئین کا جمہوری تحفہ دینے والے بھٹو شہید کا عدالتی قتل کرا دیا گیا اور آئین کی دفعہ چھ کا مرتکب مجرم۔سزاوار نہ ہوا وطن پرست جمہور دوست زوالفقار علی بھٹو شہید کروڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ اور آمر تاریخ کے کوڑے دان میں ہے تقریب میں ممتاز قانون دان عبد الرشید شیخ پی ایل ایف پنجاب کے جنرل سیکرٹری ساجد تنولی ترجمان راجہ نورالہی مسعود شاہ خواجہ جاوید اقبال اسرار عباسی ظہیر ارشد آصف جدون یاسر بشیر راجہ شائد مغل آنسہ ستی سردار مقبول راجہ امجد اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی یوم تاسیس کی تقریب میں جئے بھٹو وزیراعظم بلاول کے نعرے بلند ہوتے رہے وکلاء نمایندگان نے بھٹو شہید کی تاریخی قومی عوامی آئینی خدمات پر اظہار خیال کیا نیر بخاری نے کہا کہ 1970کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے عوامی قوت اور تائید سے عوام الناس کے طبقات میں سیاسی کارکنوں کو پارلیمنٹ کا ممبر بنایا زوالفقار علی بھٹو نے کارکنوں کو آئینی عہدوں اور کابینہ ممبران بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا بے نظیر بھٹو شہید آصف زرداری نے بھٹو شہید کے فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے میرے سمیت کارکنوں کو چیرمین سینٹ وزیراعظم سپیکر کے عہدے دئیے نیر بخاری نے کہا کہ قانون سازی کا اختیار صرف اور صرف پارلیمنٹ کاہےپاکستان اسٹیبلشمنٹ کی لغزشوں اور کارستانیوں کی وجہ سے دو لخت ہوا۔بھٹو شہید پاکستان کی تعمیر نو کی آج کا پاکستان بھٹوشہید کا تعمیر کردہ ہے ۔غلام گردشیں پاکستان کو آئین فراہمی کی راہ میں رکاوٹ رہیں بھٹو شہید نے ملک کو آئین دیا انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت تائید اور قوت سے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابات میں۔ اکثریت حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنیں گے تقریب میں پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید مسعود شاہ اور خواجہ جاوید اقبال نے سید نیر حسین ںخاری کو پیپلز پارٹی کی تاسیسی دستاویزات پیش کیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز صدر پیپلز لائرز فورم سید نیر حسین بخاری نے پی ایل ایف عہدیداران کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔

مزید پڑھیں: بلاول کی مقبولیت سےخائف ہوکرمخالفین گھروں میں چھپ گئے، سید نیئرحسین بخاری

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ