اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ن لیگ کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ امیر مقام نے چار مرتبہ من پسند افراد کو ٹکٹیں دیں۔
مسلم لیگ ن کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں، اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام نے چارمرتبہ من پسند افراد کو ٹکٹیں دیں جو ناکام ہوئے۔
ملک صدیق کا کہنا تھا کہ ہم 1970 سے خاندانی مسلم لیگ میں ہیں، آج تک ہم نے کوئی الیکشن نہیں ہارا۔
ملک صدیق نے کہا کہ سوات میں مسلم لیگ پارٹی کو ایک خاندان تک محدود کردیا گیا ہے، کس پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا فیصلہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی ہائی کورٹ پیشی: ن لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود رہی