اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشت گردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ سازشی عناصر نے ہمیشہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، پاکستان پر دہشت گردی کے نام پر جنگ مسلط کی اور ملک کے خلاف انٹیلیجنس سول وار شروع بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نسلی تعصب سے نکل کر پاکستان کو مقدم رکھنا ہوگا، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل ستائش ہیں، ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا ساتواں اجلاس شروع
نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کنفیوژن ختم کرنا ہے اداروں کوغیر سیاسی ہونا ہے جب کہ پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشت گردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، ہم سب کو یہ جنگ لڑنی یے کل یہ نہ ہو سی ٹی ڈی کے خلاف پرچے کروائیں۔