پیپلزپارٹی کسی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی، سینیٹر تاج حیدر

taj-haider

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی، الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر پیپلزپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے، الیکشن کمیشن کو صاف و شفاف انتخابات کے لیے تجاویز دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے متعلق جو درخواستیں آئی ہیں انہیں ناقابل سماعت قرار دیا جائے اور ان کی باقاعدہ سماعت نہ کی جائے۔

سینٹر تاج حیدر کے ہمراہ موجود فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے مثبت ملاقات رہی، چیف الیکشن کمشنر کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہماری میٹنگ انتہائی مثبت رہی، پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن پر بھر پور اعتماد ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ’سلیکشن پروسس‘ کو روک کر الیکشن پروسس شروع کیا جانا چاہیے، فواد چوہدری

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، وفد میں رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر، فیصل کریم کنڈی، سعید غنی اور ناصر حسین شاہ شامل تھے۔

تازہ ترین

January 2, 2025

سیٹلائٹ ٹائون میں عاصم قیوم سنٹر کا شاندار افتتاح،صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی مہمان خصوصی تھے

January 2, 2025

“اڑان پاکستان” معاشی ترقی کی جانب ایک احسن قدم ہے, ایتھوپین سفیر

January 2, 2025

فیصل کریم کنڈی نے ایک کروڑ روپے کی دوائیاں انجمن ہلال احمرضم اضلاع و خیبرپختونخوا کے حوالے کردیں

January 2, 2025

ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے،ڈاکٹر تیمور کیانی

January 2, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفیٹریا کا دورہ صفائی ستھرائی سمیت کھانے کے معیار کا جائزہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر