اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال پر نوازشریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنے انٹرویو میں سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔خاور مانیکا نے کہا کہ اپنی اہلیہ سے عمران خان کی ملاقاتوں پر میں خوش نہیں تھا۔ ایک بار نوکر کی مدد سے اسے گھر سے بھی نکلوایا۔انہوں نے کہاکہ میری سابق اہلیہ سے عمران خان کی ملاقات اسلام آباد دھرنے کے دوران ہوئی اور اس میں بشریٰ کی بہن مریم وٹو کا کردار تھا۔
بشریٰ بی بی کے ساتھ میری ازدواجی زندگی 28 سال چلی، بہت خوشگوار زندگی گزار رہے تھے مگر عمران خان نے پیری مریدی کے آڑ میں ہمارا گھر برباد کر دیا۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کی مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، امیر منتخب ہونے پر مبارکباد