اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےالعزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انصاف ہوگیا لیکن نواز شریف کے5سال کون واپس کرے گا،نیب رہا توملک نہیں چلے گانیب چلالیں یاپھرملک چلالیں،نواز شریف کے کیسز آپ کے سامنے ہیں،آج کوئی ہے جوسابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے جاکرپوچھے،ملک کے وزیراعظم کوانصاف نہ ملے توغریب آدمی کوانصاف کیسے ملے گا،جس ملک میں عدالتی نظام غیرمحفوظ ہو وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
مزید پڑھیں: انجم عقیل خان کی مایا ناز کھلاڑی شاہد آفریدی سے ملاقات