پی ٹی آئی 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے: شہباز شریف

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے، انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمے دار پی ٹی آئی ہو گی۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے،  پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے جبکہ عدالتوں میں الیکشن کے التواء کے لیے پٹیشنز کرتی ہے، ‎2018ء کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمے داری نبھائی تھی، ‎2018ء میں بیوروکریسی کے ڈی آر اوز کا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈی آر اوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ گئی، سائفر میں عوام میں کچھ کہا اور تحقیقات میں کچھ کہا، پی ٹی آئی یہی منافقت الیکشن پر بھی اپنائے ہوئے ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی، یہ جماعت ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔

مزید پڑھیں: عدالتی ٹرائل کےساتھ میرامیڈیاٹرائل بھی کیا گیا:نوازشریف

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ