الیکشن ملتوی کی باتیں کرنیوالے عوام میں جانے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

اسلام اباد ( نامہ نگار خصوصی )ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ڈی آئی خان واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے، ماضی میں اگر نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد ہوتا تو اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوتے، ذوالفقار علی بھٹو کیس میں انصاف ہونا چاہیئے اور اس میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیئے، الیکشن کو ملتوی کرنے کی باتیں کرنیوالے عوام کی عدالت میں جانے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ پیپلز پارٹی 8 فروری کو صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے، نیب سیاسی انجیئرننگ کیلیئے استعمال ہوتی رہی ہے، ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے وزیراعظم کے اور آصف علی زرداری ہمارے صدارت کے امیدوار ہیں۔سابق ایم پی اے زمین خان ملائکہ رضا، ملک عظمت خان اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
پاکستان پیپلز پارٹی ڈی آئی خان میں دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی اس واقعہ کی مذمت کر چکی ہے، پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کی بات کرتی رہی ہے اور کررہی ہے اگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد ہوتا توآج ایسے واقعات نہ ہوتے، ان دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ کس نے آباد کیا اور ان کو کون لایا؟ دہشتگردوں کو کس کے کہنے پر کھلے عام چھوڑ دیا گیا، دہشتگردی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا کیس سنا گیا،ہم سمجھتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف ملنا چاہئے،شہید ذوالفقار علی کو شہید کرنے میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، چاہے وہ بیوروکریٹ ہوں ججز ہوں یا وکلاء ان کو سزا ملنی چاہئے ۔ہنری کسنجر نے بھٹو کو نشان عبرت بنانے کی بات کی تھی ، آج سائفر لہرا کر بھٹو بننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کل پشاور میں وومن ورکر کنونشن سے خطاب کیا۔بلاول قدمہ عوام میں لے جا رہے ہیں ۔باقی جماعتوں کو بھی عوام میں جانا چاہیئے۔ چند جماعتں عوام میں جانے کی بجائے الیکشن ملتوی کیوں کروانا چاہتی ہیں ؟فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ کی سیاست کو ڈرائنگ روم کی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود کو ملک کی بڑی پارٹی کہلوانے والی پارٹی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی اتنی بڑی ہے تو پھر الیکشن میں دو ماہ کی تاخیر کی بات کیوں کرتے ہیں؟ ہم نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کیااور لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی، پی پی 8 فروری کو صاف و شفاف انتخاب چاہتی ہے۔ آہم الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی بہانہ نہیں سنیں گے۔ پ موازنہ کریں نواز شریف کے لاہور کے جلسے کا اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے مٹھی میں جلسے کا، آپ خود موازنہ کریں مریم نواز کے گجرات میں جلسے کا اور گجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کا، آپکو پتہ چلے گا کہ عوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے۔ ہم آٹھ فروری کو الیکشن کے حوالے سے بھرپور تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ہمیشہ ہی سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے، یہی نیب نواز شریف کیخلاف کیس بناتی رہی اور آج پھر دھڑا دھڑا بری کررہی ہے، نیب ماضی میں غلط تھی یا آج غلط ہے عوام کو بتایا جائے، نیب کسی کی جاگیر نہیں بلکہ ایک ادارہ ہے ۔کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کے حوالے سے بات کو مسترد کردیا ہے،
اگر سوشل میڈیا پر پابندی لگائی گئی تو فریڈم آف ایکسپریشن کیخلاف ہوگا، عوام کو اپنے رائے دہی کا پورا حق حاصل ہے اور وہ اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں اور آصف علی زرداری صدر پاکستان ہونگے، بلوچستان میں آصف زرداری نے بلاول کو پگڑی پہنا کر تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنگوں میں بھی الیکشن ہوتے ہیں،ہر الیکشن میں حالات کوئی اچھے نہیں رہے لیکن الیکشن ہوئے ہیں،اٹھ فروری سے آگے الیکشن نہیں جانا چاہئے، پیپلز پارٹی کا دو ٹوک موقف ہے کہ لاڈلے بننے اور سلیکشن سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کے 9 کنونشن کروائے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا کمیٹڈ ورکر پارٹی کیساتھ ہے، موسمی پرندے اگر کہیں جانا چاہتے ہیں تو وہ جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے تمام عہدیداران اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این نے ہمیشہ اداروں کو سیاسی بنایا ہے، پی ایم ایل این پنجاب سے اپنا گراؤنڈ کھو چکی ہے، گجرات کے جلسے سے ن لیگ کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ پنجاب میں غیر مقبول ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی فیلڈ میں موجود، الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے: فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی