میری دشمنی میں ملک و عوام کو نشانہ بنایا گیا،شرمناک کھیل کے سارے کردار بے نقاب ہوچکے ،نوازشریف

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کےقائد میاں محمد نوازشریف نےکہاہے کہ میرے خلاف منظم سازش کا آغاز دھرنے سے ہوا، مجھے سسلین مافیا اور گارڈز فادر کی گالیاں دی گئیں،اس شرمناک کھیل کے سارے کردار بے نقاب ہوچکے ہیں، لاڈلے کو لانا ضروری بھی تھا تو پاکستان کو کیوں معاشی مسائل کے گڑھے میں دھکیل دیا گیا،مشکل حالات سے قوم کو نکالیں گے۔

نیب کیسز سے بریت کے بعد عوام سے اپنے پہلے خطاب میں ماضی قریب میں اپنے خلاف ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساری باتیں ریکارڈ پر آچکی ہیں اور سارے چہرے سامنے آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بیگناہ قرار دیے جانے کے بعد پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مسائل کا ایک انبار دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے زخم روز تازہ ہوتے ہیں، اپنے والد کی میت کو کندھا نہیں دے سکا، والدہ کو لحد میں نہیں اتار سکا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ ان کے آخری وقت میں انہیں ٹائم نہیں دے سکا۔  انہوں نے کہا کہ میں نہ اپنے آپ کو کئی برس پیچھے لے جاسکتا ہوں اور نہ ہی اپنے بچھڑے پیاروں کو واپس لا سکتا ہوں۔ میں 6 سال سے سوچ رہا ہوں کہ میری دشمنی میں میرے ملک اور عوام کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ لاڈلے کو لانا ضروری بھی تھا تو پاکستان کو کیوں معاشی مسائل کے گڑھے میں دھکیل دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تو پھر وہ ڈیفالٹ کے دہانے پر کیسے پہنچ گیا، پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ کیوں بنادیا گیا، کرنسی کیوں نیچے آنے دی گئی اور وطن کو تنہا کردیا گیا جو ہمارے دور میں دنیا کا ایک معزز رکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے دشمنی نبھاتے ہوئے انہیں ہٹادیے جانے اور من پسند فرد کو لانے کے بعد مہنگائی 4 سے 40 فیصد تک کیسے پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ میری سزا تو ختم ہوگئی لیکن مجھے سکون تب ملے گا جب ہمارے لوگ قید سے نکلیں گے، انہیں روٹی ملے گی، دوائیں اور علاج مفت ملیں گے، معاشی ترقی ملے گی، خواتین پھر سے آگے بڑھیں گی۔نواز شریف نے کہا کہ وہ سبز باغ نہیں دکھاتے بلکہ عمل کر کے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 1990 میں بھی اللہ کی مدد ان کے ساتھ تھی اور 2017 میں بھی اللہ نے انہیں سرخرو رکھا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہا۔ قائد ن لیگ نے ملک کے ساتھ ہوئی زیادتیوں پر متعدد سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں 8 فروری کو اپنی بریت کا فیصلہ خود سنائیں گے۔

مزید پڑھیں: الیکشن ملتوی کی باتیں کرنیوالے عوام میں جانے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ