اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایپکا فیڈرل کے تمام عہدیداروں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل کا جلد از جلد ازالہ کیا جاے تاکہ محنت کش مہنگائی کے چنگل سے نجات پا سکیں ۔تفصیلات کے مطابق ایپکا فیڈرل کا اجلاس زیر صدارت صدر ایپکا اسلام آباد ملک طارق محمود سیالوی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد منعقد ہوا، اجلاس میں چئیرمین ایپکا فیڈرل سید گلفراز حسین شاہ ، صدر پمز نان گزیٹیڈ ایسوسی ایشن ملک طاہر محمود اعوان ، وائس چئیرمین چوہدری اشفاق ، جنرل سیکرٹری یاور شاہ، سنئیر جوائنٹ سیکرٹری محمد حفیظ ہاشمی ممبر محمد نعمان گجر نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر منظورکی گئی قرار دادوں میں وفاقی ملازمین کی اپگریڑیشن گریڑ 1 تا 16 مکمل طور پر صوبائی طرز پر کرنے کا مطالبہ کیا گیا اورکہاگیاکہ اس ضمن میں انکریمنٹس، کنوینس الاوئنس، ھاوس ھائرنگ کی ادائیگی ضروری بنائی جاے،یو ڈی سی کو گریڈ 14 ، اسسٹنٹس گریڈ 16 اور سپریٹنڈنٹ کو گریڈ 17 پر اپگریڈیشن دی جاے،وفاق کے ملازمین کیلیے ایجوکیشنل انکریمنٹس کو بحال کیا جاے۔ایگزیکٹو الاونس کی ادائیگی بلاتفریق وفاق کے تمام اداروں میں ضروری بنایا جاے۔رینٹل سیلنگ اور ھاوس رینٹ الاونس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کیا جاے۔ ایپکا فیڈرل کے تمام عہدیداروں نے حکومت وقت سے اپیل کی کہ وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل کا جلد از جلد ازالہ کیا جاے تاکہ محنت کش مہنگائی کے چنگل سے نجات پا سکیں ۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلیے دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔