ایسے انتخابات کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں ہوگی، جے سالک
اسلا م آباد(سدھیر احمد کیانی)ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اقلیتوں کی شمولیت کے بغیر انتخابات کو مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے انتخابات کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں ہوگی جس میںملک کی بڑی تعداد میںاقلیتوں کو براہ راست حصہ لینے کے موقع حاصل نہ ہوں،یہ اس ملک میں بسنے والی اقلیتوں کیساتھ زیادتی ہے،جے سالک نے ان خیالات کا اظہار وفاقی دارالحکومت کے مسیحی قبرستان میں اقلیتوں کو براہ راست انتخابات کے بجائے سلیکشن کے ذریعے منتخب کرنے کے خلاف مسیحی بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،جے سالک کا مزید کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ اقلیتیں کیا کر لیں گی،بے شک ہم کچھ بھی نہیں کر سکیں گے لیکن یہ بتا دوں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح بانی پاکستان نے فرمایاتھا کہ اقلیتوں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی حکومت نہیں چل سکتی لہذاٰمیں سمجھتا ہوں کہ جو کچھ بھی اس وقت الیکشن ہو رہا ہے یہ مردہ الیکشن ہوگا جسے مردہ الیکشن کا نام دیا جائے گا کیونکہ اس میں اقلیتوںکی نمائندگی نہیں ہے ، یہ جو دس نشستیں ہیں یہ سلیکٹیڈہیں لہذا اس الیکشن کو ہم مردہ الیکشن کا ٹائٹل دیتے ہیں، قبرستانوں میں آنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ اقلیتوں کے بارے مین یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ سوئے ہوئے ہیں، یہ ملک کے مالک لیٹے ہوئے ہیں لہذا ہم ایسے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، یہ الیکشن مردہ الیکشن ہے اور ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی ہے اور ہم اس زیادتی کے خلا ف دنیا میں اپنی آواز بلند کریں گے ، پاکستان کے مالک ہم ہیں، یہاں پر جو مظلوم بیچارے بچے بیٹھے ہوئے ہیںان کے گھروں میں لائٹ نہیں گئی، پانی بھی نہیں ہے لیکن جو اشرافیہ ہے وہ ہمارے ٹکڑوں پر پل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: عدالتی ٹرائل کےساتھ میرامیڈیاٹرائل بھی کیا گیا:نوازشریف