اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے گھر کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر لمحہ کوشاں ہے۔اس ضمن میں ایف جی ای ایچ اے نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں شاندار ہاؤسنگ پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں۔ جن میں وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت بلند بالا عمارتوں کی تعمیر بھی شامل ہے تاکہ شہروں کی عمودی ترقی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنا کر ہاؤسنگ کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔پاکستان کے شہروں کو عمودی ترقی دینے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے اسلام آباد کے ڈویلپڈ سیکٹرز G-13اورG-14 کے کلاس تھری شاپنگ سنٹرز کے کمرشل پلاٹس اور ماوؤ ایریا میں پٹرول پمپ کے پلاٹ کا نیلام عام 27 اور 28 دسمبر 2023کو E-11 AuraGrande میں کیا جا رہا ہے۔G-13اورG-14ماوؤ ایریا کی لوکیشن راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کے باعث نہایت اہمیت اختیار کر چکی ہے کیونکہ یہ رنگ روڈ کی تعمیر کے بعد اسلام آباد کا نیا گیٹ وے بن جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس لوکیشن کی اہمیت اس لحاظ سے اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ ماوؤ ایریا میں مستقبل میں کثیر المنزلہ آئیکونک عمارتیں بھی بنیں گی جن میں سی پیک ٹاور، انٹرنیشنل ہاسپٹل اور فائیو سٹار ہوٹل شامل ہیں۔اسی جگہ ایف جی ای ایچ نے اپنے عظیم الشان منصوبے کشمیر ایونیواپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز کرچکاہے۔ ا ن شاء اللہ یہ علاقہ نہ صرف اسلام آباد کی نئی پہچان بلکہ نیا زیروپوائنٹ بھی بنے گا۔کاروبار کی آسانیوں کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کی روشنی میں ایف جی ای ایچ اے نے سرمایہ کاروں کی سہولت اور آسانی کیلئے بھی قدامات اٹھائے ہیں جن میں لے آؤٹ پلان اور انجینئرنگ ڈیزائن کی منظوری، ماہانہ اقساط میں ادائیگی اور یکشمت ادائیگی پر دس فیصد ڈسکاؤنٹ جیسی آفرز شامل ہیں۔ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے اس نئے بزنس حب کی ڈیزائننگ میں نئے بلڈنگ بائی لاز کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ مستقبل کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ یہ شاندار نیلام عام جہاں سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے وہیں اس سے تعمیراتی شعبہ اور اس سے منسلک چالیس سے زائد صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور ہنر مند نوجوانوں کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے ہزاروں، لاکھوں مواقع بھی میسر ہونگے جس سے قومی معیشت کی ترقی اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔