وزیر مذہبی امور کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں حج ماسٹر ٹرینرز تربیتی پروگرام براے خواتین کی اختتامی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (وسیم بٹ) وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج خود سے خدا تک سفر کا نام ہے، امسال خواتین حجاج کو وزارت کی جانب عبایہ دیا جاے گا،خواتین دینی اقدار کو محفوظ بناتی ہیں اوردین کو آنے والی نسلوں میں منتقل کرتی ہیں، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے دعوہ مرکز برائے خواتین کی ماسٹر ٹرینرز سے حج کے لیے تربیتی پروگراموں میں استفادہ کیا جاے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے دعوہ مرکز برائے خواتین کے زیر اہتمام حج ماسٹر ٹرینرز تربیتی پروگرام براے خواتین کی اختتامی تقریب سے بدھ کے روز خطاب کرتے ہو کیا۔
انہوں نے سفر حج کی یادوں پر گفتگو کی اور مسلمان مرد اور عورتوں کی معاشرے میں اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مسلمان ایثار والے لوگ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ
دین کو اپنی نسلوں میں منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں اور بہن کا اسلامی معاشرے میں کردار کلیدی ہے۔ شرکاء کو مخاطب کرتے ہوے انیق احمد نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول سے تعلق کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور کلچر کو دین نہ بنایا جاے۔ انہوں نےدینی اصولوں کی روشنی میں معاشرے کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت اور جامعہ مل کر حجاج کی تربیت کے کار خیر کو آگے بڑھائیں گے۔
اس موقع ریکٹر جامعہ ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کہا کہ حج تربیتی پروگرام کے لیے وزارت اور دعوہ مرکز براے خواتیں کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر کونے سے خواتین کی نمائندگی نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ،آج تکمیلی کورس پر بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ یہ سب شرکا جامعہ کی سفرا ہیں ۔
مزید پڑھیں: بین المذاہب مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیر مذہبی امور انیق احمد
تقریب سے خطاب کرتے ہوےڈاکٹر عبدالرحمن فیڈرل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج کے لیے تربیت کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اس پروگرام کے ماسٹر ٹرینرز سے استفادہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ایک ایپ لانچ کر دی گئ ہے جو حجاج کی رہنمائی کرے گی ،انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی ٹرینیرز کی حجاج کے لیے خصوصی تربیت کی ویڈیوز کو اس ایپ میں شامل کیا جاے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منا کی طرز کے خیموں میں حجاج کو ٹریننگ دی جاے گی۔
قبل ازیں انچارج دعوہ مرکز برائے خواتین ڈاکٹر فریال عنبرین نے دعوہ مرکز براے خواتیں کی تاریخ ، کردار اور سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی اور اس کورس کے مندرجات اور نشستوں بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ 55 خواتین نے اس پروگرام کے تحت استفادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس جامعہ کے اس مرکز کے سرٹیفکیٹ کو وازرت کی منظوری حاصل ہے۔ پروگرام کے آخر میں کورس کی مربیات اور مہمانوں کو کتب کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔