ملائیشین سفیر محمد اظہر مزلان کی وزیر مذہبی امور انیق احمد سےملاقات

عالمی برادری کو اعتماد میں لیتے ہوئے امت کو یکجا کرنے کی کوششوں میں اضافہ ہونا چاہیے: انیق احمد

اسلام آباد(وسم بٹ) تصور امت کی بحالی وقت کا تقاضا ہے۔ عالمی برادری کو اعتماد میں لیتے ہوئے امت کو یکجا کرنے کی کوششوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ملائیشین سفیر محمد اظہر مزلان سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت معاشی استحکام ، حج انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ تصورِ امت کی بحالی وقت کا تقاضا ہے۔ عالمی برادری کو اعتماد میں لیتے ہوئے امت کو یکجا کرنے کی کوششوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ملائیشیا کی اپنے حجاج کی بہترین خدمت اور سہولتوں کی فراہمی قابل تقلید ہے۔ مسلمان ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔ ملائیشیا کی طرز پر اس سال پاکستان میں بین الاقوامی مقابلہ حُسن قرات منعقد کی جائے گی۔ ملائیشیا کی تیز رفتار ترقی ، معاشی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل لائق تقلید ہے۔ ملائیشین سفیر اظہر مزلان نے کہا کہ ان کا حج کوٹہ پاکستان کے مقابلے میں کافی کم ہے ۔ ملائیشیا میں حج پر روانگی کے خواہشمند خواتین و حضرات کو کئی کئی سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ملائشیا نے گذشتہ سالوں میں نئی نسل کی جدید علوم تک رسائی اور معاشی استحکام پر بہت توجہ دی ہے۔ اپنے فیصلوں میں آزادی و خودمختاری کیلئے ایک خود مختار اور مضبوط معیشت کا ہونا بنیادی شرط ہے۔

مزید پڑھیں: حج خود سے خدا تک سفر کا نام ہے: انیق احمد

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ