پی ٹی آئی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر تین رکنی بنچ تشکیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول پلئنگ فیلڈ والی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں بنچ فوری سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نےسپریم کورٹ کےرجسٹرارآفس کو ہدایت جاری کردیں،پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نےسائفر کیس کی سماعت کے دوران معاملہ اٹھایا۔

نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ نےسائفر کیس سماعت کے دوران کہاہمارے امیدواروں کے کاغذات چھینے جارہے ہیں،سب کے سامنے ہے کہ عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ کیا ہوا؟

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی تھی،درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ،درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینےجا رہے ہیں،تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اورشفاف انتخابات کیلئےفریقین کو ہدایات جاری کرے،فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

مزید پڑھیں: مودی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا اختیار حاصل کرلیا

تازہ ترین

September 9, 2024

لندن، برطانیہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے یومِ دفاع منای گیاا

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ