آڈیو لیکس کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو 19 فروری ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ڈی جیز آڈیو لیکس کیس میں 19 فروری 2024 کو ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور سردار لطیف کھوسہ کی آڈیو کیسے ٹیپ ہوئی؟ کس نے لیک کی؟ اکاؤنٹ ہولڈر کون ہے؟ آئی بی اس حوالے سے تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔

جسٹس بابر ستار کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ آئی ایس آئی کے پاس سوشل میڈیا پر معلومات جاری کرنے کے سورس کے تعین کی صلاحیت موجود نہیں۔ انٹیلی جنس بیورو بھی انکوائری کرکے غیرقانونی طور پر آڈیو لیک کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شیئر کرنے والوں کا تعین کرے اور 3 ہفتے میں رپورٹ جمع کرائے۔

ڈی جی آئی بی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بتائیں کہ شہریوں کی سرویلنس کون کرسکتا ہے، ڈی جی آئی بی بتائیں کہ کیا ریاستِ پاکستان کے پاس اس غیرقانونی سرویلنس کو روکنے کی صلاحیت ہے؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کسی انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹیلی فون کالز ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اٹارنی جنرل نے کہا تمام شہریوں کی پرائیویسی اور حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

حکمنامے کے مطابق آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر کس نے ریلیز کیں؟ ایف آئی اے نے جواب کے لیے مہلت طلب کی ہے، ایف آئی اے آڈیو لیکس شیئر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیل کیساتھ رپورٹ پیش کرے۔ ڈی جی ایف آئی اے پیش ہو کر بتائیں کہ فون کالز کی سرویلنس اور ریکارڈنگ کیسے ہو سکتی ہے؟

مزید پڑھیں: غیر معیاری سرنجز کی درآمد کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ،ایف آئی اے نے دو کمپنیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

آئی ایس آئی نے وزارت دفاع کے ذریعے آڈیو لیکس پر اپنی رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے پاس سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی معلومات کے سورس کا تعین کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی اور سینیئر وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کال لیک ہوئی تھی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ