لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: این اے 89 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع