نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم مدد علی سندھی کا کراچی فیسٹ میں ایتھوپین پویلین کا دورہ

کراچی(عامر رفیق بٹ)نگراں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، مدد علی سندھی نے ہفتے کے روز کراچی فیسٹیول میں ایتھوپین پویلین کا دورہ کیا۔پاکستان میں وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔سفارتکار ، حکومتی نمائندے، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور میڈیا کے مہمانوں کی موجودگی میں پویلین کا افتتاح کیا گیا، جو ایتھوپیا کی سیاحت، بھرپور ثقافت اور ورثے کی شاندارعکاسی کرتا ہے۔وزیر مدد علی سندھی نے پویلین میں دلکش ثقافتی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا اور انہیں ایتھوپیا کی کافی پیش کی گئی جو کراچی فیسٹ میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔امداد علی سندھی نے پاکستان میں ایتھوپیا کی سیاحت اور ثقافت کو متعارف کرانے کے قابل تحسین اقدام پر سفیر جمال بیکر عبداللہ کو سراہا۔سیاحت کی بے پناہ صلاحیت اور ایتھوپیا کی متنوع ثقافتی پیشکشوں کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر تعلیم نے کراچی میں ایتھوپیا ایئر لائنز کے آغاز پر ایتھوپین حکومت کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان اور افریقہ کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔سفیر نے ایتھوپیا کے ساتھ پاکستانی عوام کے مضبوط وابستگی کو اجاگر کیا جو بلال حبشی اور بادشاہ نجاشی کی سرزمین ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے اندر مضبوط روابط کو فروغ دینے کی خواہش کا ا ظہارکیا۔سفیر نے کہا کہ وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کا سفارت خانہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ان دو اہم ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔

تازہ ترین

December 26, 2024

فیصل کریم کنڈی بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیئے سکھر روانہ

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ بے نقاب

December 25, 2024

راولپنڈی میں سالانہ انٹر رینج فٹ بال چمپئین شپ کے مقابلوں کا انعقاد

December 25, 2024

اتمانزئی کی حدود میں قتل واردات میں ملوث ملزم 24 گھنٹہ کے اندر گرفتار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ