راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آکر دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کرک کے 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور ضلع کرم کے تیس سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر